اپنی آوازکے باعث آڈیشن میں کئی بارمسترد ہونے والی اداکارہ سجل علی

اپنی آوازکے باعث آڈیشن میں کئی بارمسترد ہونے والی اداکارہ سجل علی


دبئی: 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کو اداکاری سے قبل آڈیشن کے دوران کئی بارریجیکٹ کیا گیا تھا۔

اداکارہ سجل علی کا شمارپاکستان شوبزانڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کے بھارتی بھی دیوانے ہوگئے۔ گلف نیوزکے مطابق سجل علی رواں سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔

سجل ان دنوں دوڈراموں ’’الف‘‘ اور’’یہ دل میرا‘‘ میں مرکزی کردارادا کررہی ہیں اوردونوں ہی ڈراموں میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ صرف ٹی وی پرنہیں بلکہ سوشل میڈیا پربھی سجل علی کافی مقبول ہیں اورانسٹاگرام پر ان کے فالوورزکی تعداد 4.4 ملین ہے۔

تاہم سجل علی کوشہرت ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ انہوں نے اس شعبے میں اپنی پہچان بنانے کے لیے کڑی محنت کی ہے۔ اداکاری سے قبل سجل علی اپنے گھروالوں کی مالی مدد کے لیے ایک مال میں برانڈ کی تشہیرکا کام کرتی تھیں اوراس دوران وہ شوبز میں آنے کی بھی کوششیں کررہی تھیں۔

سجل علی کے مداح شاید ان کے بارے میں یہ نہیں جانتے کہ انہیں ان کی تیز اورچیخ دار آوازکی وجہ سے کئی آڈیشنزمیں ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔ تاہم آج سجل علی کا شمار پاکستان کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ وہ بالی ووڈ میں سری دیوی کے ساتھ فلم ’’مام‘‘ میں ڈیبیوبھی کرچکی ہیں۔

سجل علی اداکاری کے علاوہ بہترین ڈانسربھی ہیں، ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان، شان شاہد، عمران عباس،  فواد خان اور ثانیہ سعید  ہیں جب کہ انہیں کھانے میں پزا بہت پسند ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں