اٹلی کے سرکاری ٹی وی کے صحافیوں نے حکومتی مداخلت کیخلاف ہڑتال کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو صحافیوں نے ایک روزہ ہڑتال کی تھی، صحافیوں نے وزیراعظم جارجیا میلونی کی حکومت پر آزادی اظہار کو دبانے کا الزام لگایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق صحافیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں سیاسی اثر و رسوخ ایک دیرینہ مسئلہ ہے لیکن 2022ء میں جارجیا میلونی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
اطالوی نیشنل پریس فیڈریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی ہر کوشش کے خلاف جدوجہد کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حالیہ مہینوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بے مثال ہے۔