آپ ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں؟ تو جسم کے ان پریشر پوائنٹس کو دبائیں


انسانی جسم قدرت نے اس طرح تخلیق کیا ہے کہ ہر چیز اعتدال میں رہ کر کرنے سے ہی انسان صحت مند رہ سکتا ہے۔ اگر جسم میں کسی بھی چیز کی زیادتی ہو گی تو وہ نقصان کا ہی باعث بنتی ہے۔

 کیا آپ جانتے ہیں کہ وزن بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کیا ہوتی ہے؟ جی ہاں، ضرورت سے زیادہ یا بے وقت کھانا کھانے سے انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

لیکن، جسم میں کچھ پریشر پوائنٹ ہوتے ہیں جس کو دبانے کے حیرت انگیز طور پر آپ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کی عادت پر قابو پا سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ کام آپ گھر بیٹھے کر سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی پیسے خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

دماغ کا مرکزی حصہ جو کے کھانے، ہاضمے اور بھوک کا ذمہ دار ہوتا ہے، 3 خاص پریشر پوائنٹس کو دبانے سے درست طریقے سے کام کرتا ہے۔ چلیں ہم آپ کو انہی پریشر پوائنٹس کےبارے میں بتاتے ہیں۔

1. گردن کے پیچھے

گردن کے پیچھے ہلکےہاتھوں سے مساج کرنے سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرسکے ہیں۔ فوٹو: فائل

اپنی گردن کے پیچھے دنوں ہاتھوں سے ہلکا مساج کریں ، یہ پریشر پوائنٹ گردن کے بلکل پیچھے جہاں سے بال گردن سے ملتے ہیں وہاں موجود ہے۔ اس جگہ کا ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی دباؤ یعنی اسٹریس اور سر درد سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

2. ہاتھ کے پیچھے والا حصہ

اس حصے کو دبانے سے آپ کی بھوک کنٹرول میں رہے گی، اور جسمانی تکلیف اور دباؤ کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔ فوٹو: فائل

اپنے ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان کا حصہ تقریباً 30 سیکنڈ تک زور سے دبا کر رکھیں، اس حصے کو دبانے سے آپ کی بھوک کنٹرول میں رہے گی اور جسمانی تکلیف اور دباؤ کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا جب کہ اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے خون میں شکر کی سطح بھی برقرار رہتی  ہے۔

3. ناک کا اوپری حصہ

اس حصے کو دبانے سے اعصابی نظام درست سمت میں کام کرتا ہے اور زیادہ بھوک محسوس ہونے والی عادت کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔ فوٹو: فائل

ناک کا وہ حصہ جو بھوؤں کے نیچے سے شروع ہوتا ہے اسے دبانا کافی موثر ثابت ہوسکتا ہے، یہ وہ حصہ ہے جہاں نسوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس حصے کو دبانے سے اعصابی نظام درست سمت میں کام کرتا ہے اور زیادہ بھوک محسوس ہونے والی عادت کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں