آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر نامور جوڑوں کی شاندار انٹری

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر نامور جوڑوں کی شاندار انٹری


بھارت میں ہونے والی ایشیا کی پرتعیش شادی ویسے تو دو کاروباری خاندانوں کا ملاپ تھی مگر اس میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیے۔

رواں سال کے آغاز سے چلتی آ رہی آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی بالآخر شادی ہو ہی گئی۔

گزشتہ شب یہ دو دل بین الاقوامی شہرت یافتہ کئی ارب پتی کاروباری، کھیل کے میدان اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان ایک ہو گئے۔

جہاں اس شادی میں یورپین اور امریکی کئی شخصیات نے شرکت کی وہیں ساری لائم لائٹ بالی ووڈ کے ستارے لے گئے۔

سوشل میڈیا اس وقت اس شادی کی کئی ویڈیوز اور تصویروں سے بھرا پڑا ہے، دنیا میں اس وقت صرف امبانی خاندان کی شادی ہی موضوع بحث بنا ہوا ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا۔

اس شادی میں کروڑوں دلوں میں دھڑکنے والے بالی ووڈ کے نامور جوڑوں نے خوب تیار شیار کر شرکت کی جن کی دھماکے دار انٹری کی ویڈیوز وائرل ہیں۔

گزشتہ شب امبانی خاندان کی شادی میں جہاں کنواروں نے اکیلے اکیلے یا اپنے بہن بھائی کے ساتھ جوڑی بنا کر شرکت کی وہیں شادی شدہ جوڑے بھی کسی سے کم نہ تھے۔

بالی انڈسٹری کے سب سے مشہور کنوارے اداکار سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کے ساتھ جوڑی بنائی اور شادی میں انٹری دی۔

اس دوران شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان اور سہانا خان نے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑی بنائی۔

ایسے میں پٹودی خاندان کے چشم و چراغ ابراہیم علی خان سارہ خان بھی ایک ساتھ نظر آئے۔

شادی شدہ جوڑوں میں شاہ رُخ خان اور اہلیہ گوری خان نے بچوں کے بغیر ایک ساتھ شادی میں انٹری دی۔

بچن فیملی کی ویڈیو دیکھ کر کروڑوں دل ٹوٹ گئے کیوں کہ امیتابھ بچن نے اہلیہ جیا، بیٹی، داماد، نواسی اور بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ انٹری دی، اس فیملی فریم سے اداکارہ ایشوریہ رائے اور اس خاندان کی اکلوتی پوتی غائب نظر آئی۔

دوسری جانب اداکارہ ایشوریہ رائے اور اُن کی اکلوتی بیٹی آرادھیا نے ایک ساتھ امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کی۔

دیگر شادی شدہ جوڑوں میں شاہ رُخ خان اور گوری خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور وکی کوشل، رتیش دیش مکھ اور اہلیہ جینیلا، کیارا ایڈوانی اور سدارتھ ملہوترا، شاہد کپور اور میرا کپور، پریانکا چوپڑا اور نک جونس سرِ فہرست تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں