بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے ان دنوں اپنی پری ویڈینگ راؤنڈ 2 میں مصروف ہیں تاہم ان کا ویڈینگ کارڈ منظر عام پر آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا ہے، جس کے بعد ناصرف شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی بلکہ تین روزہ تقریبات کی دیگر تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
سرخ و سُنہری شادی کے دعوت نامے کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا سلسلہ 12 جولائی 2024 کو ممبئی میں شروع ہوگا جو 14 جولائی تک جاری رہے گا۔
شادی کارڈ کے مطابق تقریبات کا سلسلہ 12 جولائی 2024 بروز جمعہ کو مرکزی تقریب یا شب ویواہ سے ہوگا، جو روایتی ہندو ویدک طریقے سے منائی جائے گی۔ اس تقریب کا ڈریس کوڈ روایتی ہندوستانی لباس ہوگا۔
اس کے بعد 13 جولائی بروز ہفتہ کو شب آشیرواد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، اس تقریب کا ڈریس کوڈ روایتی فارمل رکھا گیا ہے جبکہ اتوار 14 جولائی کو ہونے والے استقبالیہ میں بھارتی اسٹائلش لباس پہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ تمام تقریبات کا اہتمام ممبئی کے علاقے باندرہ کے کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں واقع جیو ورلڈ سینٹر میں ہوگا۔