اپنی صبح کو مکمل اور خوشگوار بنانے کے لئے دیسی اسٹائل کے مقبول ترین آلو کے پراٹھے کھائیں اور توانائی سے بھرپور دن گزاریں۔ پراٹھوں میں مسالے دار آلوئوں کا مرکب بھر کر خستہ اور لذیذ پراٹھے بنانے کا سلسلہ سب سے پہلے بھارت سے شروع ہوا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پورے برصغیر میں پھیل گیا۔ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا میں بھی آلو کے یہ مزیدار پراٹھے یکساں مقبول ہیں۔ آلو کے مزیدار پراٹھے ناشتے کے ساتھ ساتھ دن کے کسی بھی پہر میں مزے سے کھائے جا سکتے ہیں۔
اجزاء
-
- آلو، اُبلے ہوئےچار عدد
- ٹماٹر کٹے ہوئےدو عدد
- پیاز کٹی ہوئیایک عدد
- نمکحسبِ ذائقہ
- دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
- کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
- چاٹ مسالاآدھا چائے کا چمچ
- کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
- White pepper1 teaspoon
ترکیب
- ایک بڑے پیالے میں اُبلے ہوئے آلو ڈال کر کچل لیں اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز، نمک، دھنیاپائوڈر، کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، چاٹ مسالا اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بعد میں استعمال کے لئے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں۔
- اب ایک الگ پیالے میں میدہ ڈالیں اس میں تیل ملائیں اور پانی ڈال کر گوندھ لیں۔
- اب اس آٹے سے روٹی بنا کر پھلا لیں اس پر آلوئوں کا تیار شدہ آمیزہ رکھ کر پھلالیں اور ایک اور روٹی بنا کر اس پر ڈالیں اور کناروں سے اچھی طرح بند کرلیں۔
- اب توا گرم کریں اس پر گھی ڈالیں اور اس پر پراٹھا ڈال کر باری باری دونوں طرف سے اچھی طرح زرد سنہری رنگت ہونے تک پکائیں۔
- مزیدار آلو پراٹھا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔