آسکر ایوارڈز’ کی رنگا رنگ تقریب سجنے میں جند روز باقی


دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز کی تقریب سجنے میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرز کی تقریب سجنے میں صرف 6 روز باقی ہے اورانتظار کی گھڑیاں  ختم ہونے  پر ہیں۔

یادرہے کہ بہترین  فلم  کے  لئے جوکر 11 نامزدگیوں کے بعد  سب سے آگے  ہے جبکہ بہترین اداکارہ کے ایوارڈ  کیلئے سنتھیا ایریووو اوراسکارلٹ جانسنسمیت دیگر  کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

آسکر ایوارڈز’ کی رنگا رنگ تقریب نو فروری کو منعقد ہوگی۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب نو فروری کو ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی

امریکی فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کی تقریب سال 2020 کے فروری کے مہینے کی 9 تاریخ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب کی خاص بات یہ ہو گی کے یہ تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہوگی۔

یاد رہے کہ  ایوارڈ کے لیے نامزد کردہ فلموں کے منتخب سین اسکرین پر دکھانے اور میزبان کی گفتگو میں لگ بھگ 15 سے 20 منٹ صرف ہو جاتے ہیں اس لیے جب میزبان نہیں ہوگا تو ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں کی نمائش اور اس پر مزید ڈسکشن کا موقع مل جائے گا۔

امریکی نیٹ ورک اے بی سی نیٹ ورک کے مطابق یہ فیصلہ وقت بچانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

اے بی سی جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہے ان کے جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ تقریب بغیر کسی میزبان کے ہوگی، جس کا مقصد وقت کی بچت ہے۔

اے بی سی انٹرٹینمنٹ کے صدر کیری برک کا کہنا ہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ساتھ مل کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار بھی تقریب میں کسی سے میزبانی نہ کرائی جائے۔

صدر کیری برک  نے کہا کہ ہم روایت سے ہٹ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے باتیا کہ میوزک، مزاح اور آپ سب کے پسندیدہ فلمی ستارے اس روز آپ کے سامنے ہوں گے۔

اس سے قبل 30 برسوں بعد 2019 میں پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر کسی میزبان کے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔

گزشتہ سال آسکر کی تقریب بغیر میزبان منعقد کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی اس کی میزبانی کی ذمے داری کیون ہارٹ کو دی گئی تھی لیکن ان کی کچھ پرانی ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس معاملے سے خود کو دستبردار کرلیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آسکر کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد ہوگی۔

آسکر کی تقلید کرتے ہوئے ایمی ایوارڈز کی تقریب بھی پچھلے سال بغیر میزبان منعقد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ میزبان کے نا ہونے پر بھی ریٹنگ میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ ناظرین کی تعداد میں بھی 12 فی صد اضافہ نوٹ کیا گیا۔

لہذا ایک مرتبہ پھر نو فروری 2020 کو یہی تجربہ دہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں