کراچی:
آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ کئی ماہ سے لگنے والی خوفناک آگ کے باعث جہاں مالی اور جانی نقصان ہوا وہیں ماحول پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جب کہ جنگل میں لگی آگ نے جانوروں کو بھی متاثر کیا جس کے نتیجے میں کروڑوں جانور ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس سے متاثرہ جانوروں کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا ہم نے اپنے سیارے کے ساتھ کیا کیا ہے؟۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور دھوئیں کے باعث اب تک 24 اموات ہوچکی ہیں جب کہ سینکڑوں فائرفائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
دو روز قبل جنگلات میں لگی آگ اور مٹی کے طوفان کے باعث آسٹریلیا کے آسمان کا رنگ نارنجی ہوگیا تھا جس کی تصاویر دنیا بھر میں پھیل گئی تھیں۔