آسٹریلیا میں سنچری بہترین اننگز رہی، بابر اعظم

آسٹریلیا میں سنچری بہترین اننگز رہی، بابر اعظم


اہور: 

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سال 2019 میرے لیے شاندار رہا، اس دوران میں نے تمام کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھا۔

بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ انٹرویومیں بابر اعطم نے کہا کہ رواں سال مجھے پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا موقع ملا جس پرمیں بہت مسرور ہیں۔ ایونٹ میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز بنانے والے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں بچپن میں ورلڈکپ کے میچز بہت شوق سے دیکھتا تھا، قومی اسکواڈ میں منتخب ہوتے ہی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کا عزم کرلیا تھا۔میگا ایونٹ میں نیوزی لیلنڈ کیخلاف 101 کی اننگز کو انھوں نے یادگار قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ کی صورتحال میں مجھے قابل دید نتائج دینے کا موقع میسر آیا، قومی کرکٹر نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی پرفارمنس کو بھی اطمینان بخش قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو سال سے ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپایا تھا تاہم خامیوں پر قابو پا کر طویل طرز کی کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا۔ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ڈیل اسٹین جیسے بولرز کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری کو رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بہترین اننگز گردانا، سری لنکا سے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا تجربہ بھی انتہائی خوشگوار رہا، اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کے نعروں میں اپنے نام کی گونج سننا ناقابل بیان لمحہ ہوتا ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے پر مجھ پرکوئی اضافی دباؤ نہیں تھا بلکہ اس دوران شائقین کرکٹ کی سپورٹ میرے لیے بہترین رہی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان رواں برس آئی سی سی ایونٹ میں شاندار نتائج دینے میں کی کوشش کریگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں