آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل انڈین پریمیئر لیگ سے اکتا گئے اور آئی پی ایل سے غیر معینہ مدت کے لیے بریک لے لیا۔
گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بریک لیا ہے۔
اس حوالے سے گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے لیے خود ڈراپ ہونے کا کہا، میں اپنی کارکردگی سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم میں حصہ نہیں ڈال رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین وقت ہے کہ میں دماغی اور جسمانی طور پر بریک لوں، دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے پر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں گا، میں 6 ماہ میں کچھ اچھا نہیں کر سکا جو کہ مایوس کن ہے۔
آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے 6 میچز میں 32 رنز بنائے ہیں اور رائل چیلنجر بنگلور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے وطن واپس بلا لیا ہے جبکہ آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آرام کے لیے آئی پی ایل سے دستبردار ہو گئے ہیں۔