آریان خان کے بعد سجل علی نے شاہ رُخ خان کی ویڈیو شیئر کردی

آریان خان کے بعد سجل علی نے شاہ رُخ خان کی ویڈیو شیئر کردی


پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کنگ کے بیٹے آریان کے بعد والد، شاہ رُخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

بھارتی فلم ’مام‘ میں اداکارہ سری دیوی اور اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی آریان خان کے بعد شاہ رُخ خان کی ہنسی کی گرویدہ نظر آ رہی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اداکارہ نے آریان خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے  5 سال پرانی لی گئی تصویر اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی تھی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

اب انہوں نے شاہ رُخ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ ویڈیو بالی ووڈ کنگ کی ہنسی پر مبنی ہے جس پر سجل علی نے دل بھی بنایا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں