آریان خان کو انتہائی مہنگے داموں کپڑے فروخت کرنے پر تنقید کا سامنا

آریان خان کو انتہائی مہنگے داموں کپڑے فروخت کرنے پر تنقید کا سامنا


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حال ہی میں اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کے بعد اُنہیں مہنگے داموں فروخت کرنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

آریان خان نے لگژری کپڑوں کے برانڈ ’ڈیاول ایکس‘ کی نئی کلیکشن لانچ کی ہے، اس نئی کلیکشن میں ٹی شرٹس، ہوڈیز، اور جیکٹس شامل ہیں۔

برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق، تمام کپڑوں کی قیمتیں 3 ہزار سے 15ہزار بھارتی روپے تک ہیں۔

برانڈ کی ویب سائٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کپڑے اعلیٰ معیار کے مواد سے بنائے گئے ہیں اور انہیں جدید فیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین نے برانڈ کی جانب سے  کپڑے انتہائی مہنگے داموں پر فروخت کرنے کو خوش اسلوبی سے نہیں لیا۔

برانڈ کی ویب سائٹ پر کپڑوں کی اتنی زیادہ قیمتیں دیکھنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین تو آریان خان کی ملک کے معاشی حقائق کے بارے میں کم علمی پر جبکہ کچھ صارفین برانڈ پر اشرافیہ کے کلچر کو فروغ دینے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں