کراچی میں جیو اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 21 واں روز ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج شام ساڑھے 7 بجے ’آرٹ اور آٹا‘ تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا۔
تھیٹر پلے ’آرٹ اور آٹا‘ میں جنگ اور جیو کے صدر مرحوم عمران اسلم کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
ڈرامہ مقامی گروپ ’دی گروپس تھیٹر‘ کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آغاز 8 ستمبر سے ہوا تھا جس کا سلسلہ آئندہ ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہےگا۔