آرمی چیف کا نواز اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کی اور ان کے بلند درجات  کیلئے دعا کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں