آج جو کچھ بھی ہوں بیوی کی وجہ سے ہوں، بوبی دیول

آج جو کچھ بھی ہوں بیوی کی وجہ سے ہوں، بوبی دیول


بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے کہا ہے کہ وہ کھلے ذہن کا انسان ہیں، میں نے کبھی اپنی بیوی کو کام کرنے سے نہیں روکا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل میں اہم کردار نبھانے والے بوبی دیول نے تازہ انٹرویو میں اپنی فیملی زندگی، والد دھرمیندر سے تعلق سمیت کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

بولی ووڈ شائقین کی بڑی تعداد نے اینیمل میں بوبی دیول کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی، فلم کی کامیاب نمائش جاری ہے، جو اب تک 600 کروڑ کی کمائی کرچکی ہے۔

دوران گفتگو بوبی دیول نے اعتراف کیا کہ بچوں کے ساتھ میرے تعلقات ویسے نہیں، جیسے میرے جوانی میں اپنے والدین کے ساتھ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا، اُس وقت کے حالات بالکل جدا تھے، آپ والدین کی اجازت کے بغیر ایک حد سے زیادہ آگے نہیں جاسکتے تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ماؤں کے ساتھ آپ لڑسکتے ہیں، بحث بھی کرسکتے ہیں لیکن والد کے ساتھ ہمیشہ ایک جھجک رہتی ہے۔

بوبی دیول نے کہا کہ یہ میری یا میرے بچوں کی بات نہیں اور نہ ہی اس میں میرے والد کی غلطی ہے، وہ اسی ماحول میں پلے بڑھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کھلے ذہن کا انسان ہوں، کبھی اپنی بیوی کو محکوم یا کم تر نہیں سمجھا بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ آج جو بھی ہوں اپنی بیوی کی وجہ سے ہوں۔

حال ہی میں بوبی دیول نے اپنے والد دھرمیندر کو اُن کے 88ویں جنم دن پر مبارک باد دی اور سوشل میڈیا پر لیجنڈ اداکار کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں اپنی محبت کا اظہار کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں