میلبورن: آئی سی سی کی چیئرمین شپ ایک بار پھر گریگ بارکلے کو مل جائے گی۔
گریگ بارکلے پہلی بار اس عہدے پر دسمبر 2020 میں فائز ہوئے تھے، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹاپ کرکٹ آفیشل مزید 2 برس کے لیے ذمہ داری سنبھالیں گے
زمبابوے کے ڈاکٹر تیوانگوا مکھولانی ان کیخلاف کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراپائے، وہ ممکنہ طور پر دستبردار ہوجائیں گے، نئے چیف کا چناؤ ہفتے کو میلبورن میں آئی سی سی اجلاس میں ہوگا۔