پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی امریکی ریپر بوہیمیا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں آئمہ بیگ اور بوہیمیا کو ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل تصاویر کو دونوں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکی ریپر بوہیمیا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصاویر شئیر کی ہیں۔
اس سے قبل معرف گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں آئمہ بیگ نے انتہائی نازیبا سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس پریکٹس کر رہی تھیں۔
گلوکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کسی نے اسے بے شرمی قرار دیا اور کسی نے کہا کہ ڈانس پریکٹس کسی اچھے اور مناسب لباس میں بھی ہوسکتی تھی۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے ’ڈھولا‘، ’بازی‘ اور کئی مشہور گانوں میں اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔