ڈبلن:
آئرلینڈ میں ایک ویمن کرکٹ میچ کے دوران کتے نے گیند چرالی۔یہ واقعہ بریڈی کے خلاف میچ میں سی ایس این کی اننگز کے نویں اوور میں پیش آیا، جب بیٹر ایبی لیکی کے شاٹ پر تھرڈ مین کی جانب موجود فیلڈر نے گیند تھام کر وکٹ کیپر کی جانب اچھالی، تب پہلی بار کیمرے میں کتے کی جھلک دکھائی دی۔
وکٹ کیپر اسٹمپس کو نشانہ بنانے میں چوک گئیں تب کتے کی انٹری ہوئی جس نے بال کو منہ میں دبوچا اور بھاگ کھڑا ہوا، ایک گارڈ بھی اس کے پیچھے بھاگا جبکہ کراؤڈ سے ممکنہ طور پر کتے کا مالک بھی سامنے آ گیا، آخر کار کتے نے دوبارہ بیٹرز کا رخ کیا اور وہاں گیند پھینک دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر کتے کی تصویر کیپ کے ہمراہ شیئرکرتے ہوئے اسے ’’ڈاگ آف دی منتھ‘‘ قرار دے دیا۔