او جی ڈی سی ایل، ایک اورکنویں سے گیس کی پیداوار شروع


لاہور: 

او جی ڈی سی ایل نے ٹوگ کنواں نمبر 1سے تجارتی بنیادوں پر گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار شروع کر دی۔

ٹوگ کنواں نمبر 1 ضلع کوہاٹ سے 30 جون 2020 سے پیداوار شروع کی گئی۔ یہ فیلڈکوہاٹ ایکسپلوریشن لائسنس ( ای ایل) کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل  بطور آپریٹر 50 فیصد جبکہ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ33.33  فیصد اور سیف انرجی لمیٹڈ  16.67 فیصد کی حصہ دار ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے ٹوگ ویلI- سے شیخاں ویل1 تک 8 انچ قطر، 3.5 کلومیڑ فلو لائن کا کام مکمل کیا۔ اس کنویں سے او جی ڈی سی ایل 9.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور 240 بیرل بی پی ڈی کنڈنسیٹ یومیہ فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے ۔ اس فیلڈ سے تجارتی بنیادوں پر گیس کی پیداوار گھریلو صارفین ، انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں