اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی


اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کےگھریلو سلنڈر کی قیمت میں 68 روپے47 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر کردیا گیا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں