اوپو کا ایک اور کم قیمت 5 جی اسمارٹ فون متعارف


اوپو نے اپنا نیا اسمارٹ فون اے 93 ایس 5 جی متعارف کرادیا ہے۔

یہ اوپو اے 93 فائیو جی کا اپ ڈیٹ ماڈل ہے جس میں پراسیسر مختف ہے۔

نئے فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اے 93 ایس 5 جی میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ سے لیس ہے جبکہ فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن دی گئی ہے۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

کیمرا سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش بھی دی گئی ہے۔

اسی طرح 5000 ایم اے ایچ بیٹری فون کا حصہ ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11 سے کیا گیا ہے جبکہ فون کے دیگر فیچرز میں ڈوئل 5 جی اسٹینڈبائی، بلیوٹوتھ اور وائی فائی کے تازہ ترین اسٹینڈرڈز قابل ذکر ہیں۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جبکہ یہ بلیک، بلیو اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 1999 یوآن (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں