اولمپکس سے دستبردار ہونے والی منو بھاکر کی نیرج چوپڑا سے شادی کی افواہیں

اولمپکس سے دستبردار ہونے والی منو بھاکر کی نیرج چوپڑا سے شادی کی افواہیں


پیرس اولمپکس کے بعد بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا اور شوٹر منو بھاکر کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ 

نیرج چوپڑا اور شوٹر منو بھاکر کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر اس وقت  گردش کرنا شروع ہوئیں جب پیرس اولمپکس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے منو بھاکر کی والدہ کی نیرج چوپڑا سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی۔

اب حال ہی میں منو بھاکر کے والد نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میری بیٹی ابھی چھوٹی ہے، اس کی شادی کی عمر نہیں اور ہم نے ابھی اس کی شادی کرنے کے بارے سوچا بھی نہیں ہے۔

منو بھاکر کے والد نے کہا کہ منو بھاکر کی والدہ کے لیے نیرج چوپڑا بیٹے جیسا ہے۔

دوسری جانب، اس حوالے سے نیرج چوپڑا کے انکل نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ  جیسے نیرج کے میڈل جیتنے کے بارے میں پورے ملک کو پتہ چل گیا ہے اسی طرح جب وہ شادی کریں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں