انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کورونا کیسز سے متاثر

انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کورونا کیسز سے متاثر


کرکٹ چیفس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹورنگ پارٹی میں سے 3 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انگلش کاؤنٹی سسیکس کے خلاف ان کا 4 روزہ وارم اپ اب بھی جاری رہے گا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ایک بیان میں کہا بیٹسمین ہینری نکولس، فاسٹ باؤلر بلیئر ٹکنر اور باؤلنگ کوچ شین جورگنسن کو ہوؤ میں پہلے روز صبح ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ایک راؤنڈ کے بعد کورونا کا شکار قرار دیا گیا اور وہ 5 روز آئسولیشن میں گزاریں گے۔

ہینری نکولس حال ہی میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی میچ میں شرکت متوقع نہیں تھی۔

این زیڈ سی نے تصدیق کی کہ باقی افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے انتظار میں گھر پر موجود نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور انڈین پریمیئر لیگ کے دستے ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ڈیرل مچل بھی اس وقت غیرموجود ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنز، انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ 2 جون سے لارڈز میں شروع ہو گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں