انگلینڈ بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ بارش کی نذر، میچ ٹائی ہوگیا

انگلینڈ بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ بارش کی نذر، میچ ٹائی ہوگیا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپنے پہلے ہی میچ میں ایک پوائنٹ گنوانا پڑ گیا، بارش کے سبب اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ منسوخ ہوگیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

برج ٹاؤن میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا، میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

اسکاٹش اوپنرز جارج مونسی اور مائیکل جونز نے شاندار کھیلتے ہوئے حریف بولرز کی پٹائی کی۔

اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ میدان کو پھر بارش نے آلیا جس کی وجہ سے کھیل طویل وقت کے لیے رُکا رہا اور پھر جب دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو دس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ نے دس اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز اسکور کیے، مائیکل جونز نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 اور جارج مونسی نے اتنے ہی چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے لیکن ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 109رنز کا ہدف دیا گیا۔

اننگز کے وقفے کے دوران تیز بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے امپائرز نے میچ کی منسوخی کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں