انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ، حسن علی کی میچ میں 5 وکٹیں

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ، حسن علی کی میچ میں 5 وکٹیں


  لندن: حسن علی نے عمدہ بولنگ سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم ورکشائر کو کینٹ پر سنسنی خیز مقابلے میں فتح دلادی۔

پیسر حسن علی نے کینٹ کیخلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں، دوسری باری میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس میں جوئے ایویسن کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی، وہ کافی دیر سے ایک اینڈ سنبھالے میچ کو ڈرا کی جانب لے جارہے تھے تاہم حسن علی نے انھیں 99 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔

جوئے ایویسن ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے، ان کی صورت میں آخری وکٹ گرنے سے کینٹ کو بھی شکست ہوگئی، حسن علی نے میچ میں 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں