انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی


کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

حکام ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع کرانے کیلئے ہفتہ کو دفاتر کھلے رہیں گے اور انفرادی گوشواروں کو سہولت دینے کیلئے متعلقہ افسران ڈیوٹی دیں گے۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ ٹیکس کیلئے لارج ٹیکس یونٹ بھی ہفتہ 28اکتوبر کو کھلےرہیں گے اور ریجنل ٹیکس آفس آرٹی اوز بھی ہفتہ کےدن خدمات سرانجام دیں گے۔

یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی ، جس کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے اکتیس اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے یاد رہے فیڈرل بورڈآف ریونیو نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ہدف سے بھی زیادہ ٹیکس اکٹھاکرلیا، جولائی تاستمبر مقررہ ٹیکس ہدف سے چونسٹھ ارب روپے اضافی جمع کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں