انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی، پی سی بی

انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی، پی سی بی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر 19 کپ کو شروع ہونے کے پہلے روز ہی غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری مختصر اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آج سے شروع ہونیوالی قومی انڈر-19 تھری ڈے چیمپئن شپ کے میچز کو ملتوی کردیا ہے، چیمپئن شپ میں تھری ڈے اور انڈر-19 کپ میں ون ڈے میچز ہونا تھے۔

پی سی بی کے مطابق ان مقابلوں کو ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کا یہ اعلان تھری ڈے مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کے پہلے روز کے اختتام پر آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سینٹرز پر ہونے والے آج کے کھیل کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ ایونٹ نئے شیڈول کے بعد ازسرنو شروع کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں