انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے کا ہو گیا


امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ بدستور جاری ہے، آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50 ہزار 697 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں