انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ


انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ 3 پیسے بڑھا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ  برقرار ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 283 روپے 90 پیسے  پر بند ہوا ہے۔

ڈالر کی قدر  انٹربینک تبادلہ میں آج 3 پیسے بڑھی ہے۔

انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر کا بھاؤ  283 روپے87 پیسے  پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  284 روپے 75 پیسے  پر  برقرار  ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں