انوشے اشرف کے خواتین کو 10 مفید مشورے

انوشے اشرف کے خواتین کو 10 مفید مشورے


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے خواتین کو 10 مفید مشورے دے دیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے میزبان انوشے اشرف نے خواتین کو خود مختار، بہادر اور منفرد بننے کے لئے تجاویز دے دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین اور نوعمر لڑکیاں ان تجاویز پر عمل کرکے اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین اور نوعمر لڑکیاں خود کو مالی طور پر خود مختار اور مستحکم بنائیں، اپنی ذات کے لیے خود کھڑی ہوں، تنہا یا دوستوں کے ساتھ سفر پر نکل جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور نو عمر لڑکیوں کو ڈرائیونگ سیکھیں، اپنا خیال رکھیں، ورزش کو معمول بنائیں اور اپنی جسامت اور رنگت سے مطمئن رہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ زندگی میں ضروری ہے کہ کوئی نہ کوئی مشغلہ اپنائیں، زندگی کو بامقصد بنائیں اور اس مقصد کو پورا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں سب سے اہم یہ کہ جو غیر شادی شدہ ہیں ، وہ اسے کسی آپشن کی کمی نہیں بلکہ اسے اپنا انتخاب سمجھ کر قبول کریں  اور زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کے لیے اپنے تنہا ہونے کو قبول کریں اور آگے بڑھیں۔

اداکارہ کی جانب سے ان مشورہ سے بھرپور پوسٹ کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین ان سے متفق نظر آ رہے ہیں اور ان کی خوب تعریف اور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں