انوشے اشرف کو کسی معجزے کا انتظار کیوں ہے؟

انوشے اشرف کو کسی معجزے کا انتظار کیوں ہے؟


حال ہی میں شادی کرنے والی پاکستانی معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کسی معجزے کی منتظر ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے سوال جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران ایک صارف نے بجلی کے مہنگے بل سے متعلق اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی کا بل، اپریل میں 52 ہزار، مئی میں 77 ہزار، جون میں 128 ہزار جولائی میں 147 ہزار، یہ پاگل پن ہے‘۔

انوشے اشرف کو کسی معجزے کا انتظار کیوں ہے؟

صارف کا دُکھڑا سن کر انوشے اشرف بھی لاجواب ہوگئیں اور کسی معجزے کی امید لگا بیٹھیں۔

انہوں نے صارف کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت بُرا ہے، مجھے بہت افسوس ہے کہ ہم سب اس ’پاک ٹیکستان‘ میں مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں جب ایک غریب آدمی کو مسکراتے ہوئے دیکھتی ہوں تو کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ وہ کیسے ان مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ وہ کیا چیز ہے جو اسے اس مشکل زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دیتی ہے۔

انوشے کے مطابق ہر گزرتا سال مزید گرم تر ہوتا جائے گا اور ہم بجلی کے بلوں کو لیکر کہاں کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بس اب ایک معجزے کی ضرورت ہے، وقت آ گیا ہے۔ ہم سب اپنی زندگیوں میں بہترین دن دیکھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں