انسٹاگرام کی ریلز سے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری

انسٹاگرام کی ریلز سے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری


کیلیفورنیا: فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پلیٹ فارم پر اَپ لوڈ کی جانے والی ہر ویڈیو کو ’ریل‘ میں ڈھالنے کے فیچر پر کام کررہا ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام کے ایک اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو پوسٹس کو بطور ریلز شیئر کرانے کی آزمائش جاری ہے۔

اس فیچر کی طرح دیگر فیچر جس میں دیگر صارفین کا اپنی ریل بنانے کے لیے کسی دوسری ویڈیو کی اوریجنل آڈیو کا استعمال یا ریل کا ری مکس کرسکتے ہیں ، جو ٹِک ٹاک کے ’ڈیوٹ‘ فیچر کے مشابہ ہے۔

میٹا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے انسٹاگرام پر ویڈیو تجربے کو بہتر اور سادہ بنے کےلیے اس فیچر کی آزمائش کررہے ہیں جبکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی دوسرا صارف ری مکسنگ کے لیے ویڈیو استعمال نہ کرسکے، انسٹاگرام کے سیٹنگ مینو میں جا کر اس آپشن کو بند کیا جاسکتا ہے۔

ٹِک ٹاک کی ویڈیوز فیس بک اور اِنسٹاگرام پر بہت مقبول ہیں اور اس کا تقریباً 20 فیصد مواد انسٹاگرام پر موجود ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ریلز ان پلیٹ فارموں پر تیزی سے نمو پاتا کانٹینٹ کا طرز ہے جبکہ 2022 کے دوسرے نصف میں میٹا میں ریلز پر مزید توجہ دی جائے گی کیوں کہ کمپنی ریلز کو مزید مونیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تمام ویڈیو کانٹینٹ کو ریلز میں ڈھال کر میٹا کے پاس چلانے کے لیے زیادہ کانٹینٹ ہوگا جس کا مطلب ہوگا کہ لوگ زیادہ وقت ان پلیٹ فارمز پر صرف کریں گے اور زیادہ اشتہارات دیکھیں گے۔

(فوٹو: ٹوئٹر)


اپنا تبصرہ لکھیں