انسانی حقوق کی علمبردار سماجی جہہ کار گلالائی اسماعیل کے اعزاز میں راجہ زاہد خانزادہ کی رہائشگاہ پر ظہرانہ


انسانی حقوق کی علمبردار سماجی جہہ کار گلالائی اسماعیل کے اعزاز میں
راجہ زاہد خانزادہ کی رہائشگاہ پر ظہرانہ
انسانی حقو ق کیلئے پاکستان میں بھی جدوجہد کی، امریکہ میں بھی جدوجہد
جاری رکھوں گی،گلالائی اسماعیل
راجہ زاہد خانزادہ کی جانب سے گلالائی اسماعیل کو اجرک کا تحفہ پیش کیا
گیا،خدمات پر خراج تحسین
ڈیلس(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میںانسانی حقوق اورنسوانی حقوق کی علمبردار
گلالائی اسماعیل کے اعزازمیںجاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن کے سی ای او
ایڈیٹرانچیف راجہ زاہد اختر خانزادہ کی رہائش گاہ پر برنچ کا اہتمام کیا
گیا،اس موقع پر ان کی توازع پر تکلف کھانوں سے کی گئی،برنچ میں مسلم
ڈیموکریٹک کاکس کے رہنما سید فیاض حسن بھی موجود تھے، اس موقع پر گلالائی
اسماعیل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی
پامالیوں کے خلاف انہوں نے جدوجہد کی اور وہ امریکہ آ کر بھی اپنی جدوجہد
جاری رکھیں گی، اس موقع پر ان کی بہن صبا اسماعیل بھی ان کے ہمراہ
تھیں،اس موقع پر گلالائی اسماعیل کو راجہ زاہد نے سندھ کا روایتی تحفظ
اجرک بھی پیش کیا،جبکہ ان کی خدمات پر ان کو انہوں نے زبردست خراج تحسین
پیش کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں