انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کا مسلمانوں پر تشدد، جھونپڑیاں نَذر آتش

انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کا مسلمانوں پر تشدد، جھونپڑیاں نَذر آتش


اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل نے مسلمانوں پر بنگلادیشی تارکینِ وطن کا الزام عائد کرکے ان کی جھونپڑیوں کا آگ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے اراکین کو غریب مسلمانوں کی جھونپڑیوں کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشادل تنظیم نے غریب مسلمانوں پر بنگلادیشی غیر قانونی تارکینِ وطن کا الزام عائد کیا ہے۔ پسند ہندو تنظیم نے مسلمانوں کی جھونپڑی کو آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے بنگلا دیش مخالف نعرے لگا کر مسلمانوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ گزشتہ ہفتے میں انتہا پسند ہندو تنظیم کا مسلمانوں پر دوسرا حملہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم رکشادل کے صدر سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں