امیتابھ نے راون کے 14 برس مکمل ہونے پر بہو کو نظر انداز کرکے بیٹے کی تعریف کر دی

امیتابھ نے راون کے 14 برس مکمل ہونے پر بہو کو نظر انداز کرکے بیٹے کی تعریف کر دی


ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والے بھارتی ہدایتکار منی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم راون کی ریلیز کو 14 برس مکمل ہوگئے۔

اس فلم میں مرکزی کردار ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے ادا کیے تھے، تاہم آج بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اس خصوصی موقع پر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم میں بہترین پرفارمنس پر ابھیشک کی تعریف کی۔

پرستاروں نے اس کا فوری نوٹس لیا کہ کالکی 2989 Ad میں اہم کردار ادا کرنے والے امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا رائے کو راون میں اچھی پرفارمنس کے حوالے سے نظر انداز کر دیا ہے۔

امیتابھ کا اپنی شیئر کردہ ویڈیو میں کہنا تھا کہ ابھیشک نے فلم میں ناقابل فراموش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

جس کے بعد پرستاروں کے کمنٹس آنا شروع ہوگئے، ایک نے کہا کہ سر ایشوریا نے بھی فلم میں بہت اچھا پرفارم کیا تھا، یہ غیر منصفانہ ہوگا کہ ان کے کردار کو نہ سراہا جائے، ایک اور نے کہا کہ اداکارہ کا کردار فلم میں ناقابل فراموش تھا۔

واضح رہے کہ فلم راون 18 جون  2010 کو ریلیز ہوئی تھی، اس میں ابھیشک اور ایشوریا کے علاوہ وکرم اور گووندا بھی شامل تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں