امریکی فورسز نے حوثیوں کے 2 میزائل سسٹم تباہ کر دیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے یمن کے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 2 میزائل سسٹمز پر کامیاب حملہ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے یمن کے ساحل پر حوثیوں کے بحری جہازوں پر تازہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی گروپ حوثیوں نے پاناما کے جھنڈے والے ایم وی بلیو لگون اور سعودی ملکیت والے ایم وی امجد جہاز پر 2 بیلسٹک میزائل اور 1 ڈرون داغا جس کی مذمت کرتے ہیں۔
امریکی سینٹکام کے مطابق نشانہ بنائے گئے دونوں جہاز خام تیل سے لدے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایم وی امجد تقریباً 2 ملین بیرل تیل لے کر جا رہا تھا، اس پر ہونے والے حملے کی وجہ سے اب تک بحیرۂ احمر میں آگ لگی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں بلیو لیگون I پر حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔