امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ تنازع کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔
امریکی صدر کے مطابق پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک ابتدائی جنگ بندی کا ہے، اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔
منصوبے کے تحت فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 امداد ٹرک آئیں گے۔
دوسرے مرحلے میں حماس اور اسرائیل جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جب تک مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی قائم رہے گی۔
جوبائیڈن کے مطابق تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہوگی، حماس نے تجاویز کو مثبت قرار دیا ہے۔