امریکی شہری فوری طور پر عراق چھوڑ دیں،امریکا کی وارننگ جاری


بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے عراق میں مقیم امریکی شہریوں کو لیول 4 کی وارننگ جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ امریکی شہری فوری پر عراق چھوڑ دیں۔

عراق میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے عراق میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے فوری سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اغوا، لوٹ مار اور قتل کے پیش نظر امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

لیول 4 کی اس وارننگ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس علاقے یا ملک کیلئے لیول 4 کی وارننگ جاری کی گئی ہے، وہاں کسی صورت نہ جایا جائے اور موجودگی کی صورت میں وہ جگہ فوری طور پر چھوڑ دی جائے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد تمام پبلک آپریشن تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

امریکی شہری کسی بھی صورت سفارت خانے کا رخ نہ کریں۔ کردستان کے شہر اربل میں قائم امریکی قونصل خانہ امریکی شہریوں کی رہنمائی، پاسپورٹ اجراہ اور دیگر سہولیات کیلئے معاونت فراہم کرتا رہے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کسی امریکی کے اہلخانہ یا دوست احباب جو عراق میں مقیم ہیں یا عراق سے واپس آرہے ہیں، ان کی تفصیلات جاننے کیلئے ٹول فری فون نمبرز بھی جاری کئے گئے ہیں، جہاں فون کرکے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں