امریکی ریاست کنساس کے بار میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک


امریکی ریاست کنساس کے ایک بار میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنساس شہر کے ٹکوئلا بار میں پیش آیا، جس میں 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اور نا ہی حملے کہ وجوہات کا پتہ چل سکا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد حملہ آور تک پہنچ جائیں گے


اپنا تبصرہ لکھیں