امریکی ریاست مسیسپی میں بس کے حادثے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق حادثہ ہائی وے پر بس اُلٹنے کے باعث پیش آیا، 6 زخمیوں نے موقع پر ہی دم توڑدیا جبکہ ایک اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
مسیسپی ہائی وے پیٹرول کا کہنا ہے کہ 37 زخمیوں کو وکسبرگ اور جیکسن کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ بس میں 47 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے۔