امریکی ارکان کانگریس کی اسرائیلی وزیراعظم کو کانگریس سے خطاب کی دعوت

امریکی ارکان کانگریس کی اسرائیلی وزیراعظم کو کانگریس سے خطاب کی دعوت


امریکی کانگریس کے ارکان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کانگریس سے خطاب کی دعوت دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دفاع اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اسرائیلی حکومت کا وژن شیئر کریں۔

امریکی کانگریس کے ارکان کا کہنا ہے کہ خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اسرائیلی حکومت کا وژن شیئر کیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے 4 بار خطاب کرنے والے پہلے غیرملکی رہنما بن جائیں گے، نیتن یاہو کو بھیجے گئے دعوت نامے میں خطاب کی کوئی تاریخ تجویز نہیں کی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں