امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا


لاس انجلس:  امریکی اداکارہ دیبی مزار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ عالمی وبائی مرض کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 55 سالہ دیبی مزار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انھوں نے مقامی سہولت سینٹر سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں بدترین صورتحال سے گزر چکی ہوں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مزار شوہر اور 2 بیٹیوں کے ہمراہ قرنطینہ میں داخل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں