امریکن آئل بزنسٹائیکون جاوید انور کیلے حکومت پاکستان کی جانب سے سے ہلال امتیاز دینے کا اعلان
ہیوسٹن : ( راجہ زاہداختر خانزادہ نمائیندہ جنگ / جیو نیوز ) پاک امریکہ تعلقات سمیت مختلفشعبوں میں گراں قدر خدمات پر ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے نامور پاکستانی امریکن آئلبزنس ٹائیکون جاوید انور کیلے حکومت پاکستان کی جانب سے سے ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ جاوید انور کو یہ اعلی ترین اعزاز انہیں پاک امریکہ تعلقات ،فلاحی کاموں اور تعلیم سمیت پاکستان سے لیکر امریکہ تک مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیاجارہا ہے جوکہ صدر پاکستان کی طرف سے 23مارچ کو ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریبمیں دیا جائے گا، پاکستان کی حکومت کی جانب سے یہ اعلی ترین اعزاز خصوصی طور پر گراںقدر خدمات انجام دینے والے پاکستانی سویلین اور فوجیوں کو دیا جاتا ہےجاوید انور پیشے کے اعتبار سے پیٹرولیم انجئنیر ہیں اور امریکہ میں تعلیم سمیت رفاہی اور سماجیکاموں میں اپنی مثالی خدمات کی وجہ سے امریکی سیاسی ،حکومتی اور سماجی حلقوں میںانتہائی معتبر مقام رکھتے ہیں
انہوں نے نہ صرف پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے عالمی سفارت کاری کے شعبے میں بلکہپاکستان میں بھی فلاحی اور رفاہی کاموں میں بھی قابل ستائش کردار ادا کیا ہے
وہ امریکی سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد امریکی سیاسی اکابرین کےقریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں جبکہ وہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کےسرپرست اعلی بھی ہیں جس کے بینر تلے کراچی سمیت پاکستان میں خدمات کی بنیاد پر انہوںنے امریکہ سے لے کر پاکستان تک ممتاز مقام بنایا جبکہ وہ ہر سال تعلیم کے شعبہ میں کئی ملینڈالر مقامی یونیورسٹیوں کو امداد بھی فراہم کرتے ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیجانب سے حکومت پاکستان کی جانب سے انکو ایوارڈ دینے کا خیرمقدم کیا گیا ہے