امریکا کے سابق صدر ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا


صدارتی الیکشن نتائج کیخلاف باغیانہ اقدام سے متعلق کیس میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا ہے۔

پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف نئی فرد جرم جمع کرادی ہے، دستاویز نئی جیوری کو پیش کی گئی ہیں جس نے ابتک شواہد نہیں سنے۔

دستاویز کے مطابق حکومت ریمانڈ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی ہے۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف ٹرمپ کی پیشی پر زور نہیں دے گا اور ٹرمپ کے وکیل سے مشاورت کرکے مشترکا تجاویز سامنے لائے گا کہ مقدمے میں پیشرفت کیسے کی جاسکتی ہے۔

اس اقدام پر ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے اور اس فرد جرم کو مسترد کردیا جانا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مقدمے کی کارروائی نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے ہوسکے گی اور ٹرمپ جیت گئے تو وہ محکمہ انصاف پر زور دیں گے کہ مقدمہ ہی ختم کردیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں