امریکا نے وفاقی عدالت میں حماس رہنماؤں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ حماس یحییٰ سنور اور دیگر 5 عسکریت پسندوں کے خلاف 7 اکتوبر 2024ء کو اسرائیل پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف نے حماس رہنماؤں کے خلاف وفاقی عدالت میں فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں حماس رہنماؤں پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی امداد فراہم کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس مقدمے میں حماس رہنماؤں کے خلاف امریکی شہریوں کے قتل کی سازش اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی سازش جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ حزب اللّٰہ پر بھی حماس کو مالی امداد، ہتھیار اور فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کا کہنا ہے کہ آج جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ حماس کی کارروائیوں کے ہر پہلو کو نشانہ بنانے کی ہماری کوششوں کا صرف ایک حصہ ہیں، اس طرح کے یہ ہمارے آخری اقدامات نہیں ہوں گے۔