امریکا فلپائن میں اشتعال انگیزی کی حمایت بند کرے، چین

امریکا فلپائن میں اشتعال انگیزی کی حمایت بند کرے، چین


چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا فلپائن میں اشتعال انگیزی کی حمایت کرنا بند کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں حالیہ کشیدگی کی وجہ فلپائن ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے فلپائن اور چین کے درمیان جنوبی بحیرہ چین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد امریکی حکام نے چین مخالف بیان دیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین اور فلپائن کے درمیان جنوبی بحیرہ چین میں متنازع جزائر پر تنازع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں