امریکا: بیٹی کو اسکول چھوڑنے آئی ماں نے اسے حادثاٹی طور پر اپنی ہی گاڑی سے ٹکر مار دی

امریکا: بیٹی کو اسکول چھوڑنے آئی ماں نے اسے حادثاٹی طور پر اپنی ہی گاڑی سے ٹکر مار دی


امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 12 سالہ بچی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب حادثاتی طور پر اسکے اسکول کے پہلے دن اسکی والدہ نے اسے گاڑی سے ٹکر مار دی۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح بوکر مڈل اسکول فلوریڈا کے باہر پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ خاتون اپنی بچی کو اسکول چھوڑ کر واپس جانے لگی تو اچانک حادثاتی طور پر گاڑی بچی سے ٹکرا گئی۔ جس سے بچی بری طرح زخمی ہوئی اور اسے سینٹ پیٹرز برگ کے جان ہوپکنز چلڈرن اسپتال ایئر لفٹ کیا گیا۔

فلوریڈا ہائی وے پیٹرول کے مطابق 12 سالہ بچی کے کچھ مارکرز اور پین گرے تھے جنھیں گاڑی کے نیچے سے اٹھانے کے لیے وہ جھکی، اس دوران ماں کو پتہ نہیں چلا اور اس نے گاڑی چلانا شروع کردی۔

تاہم اسے بچی کے چیخنے کی آواز آئی تو فوری گاڑی روکی۔ اسکول کے ایک ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایک خاتون نے حادثاتی طور پر اپنی بچی کو اس وقت ٹکر ماری جب وہ اسے چھوڑ کر جارہی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں