امبانیز کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو نعمان اعجاز نے آڑے ہاتھوں لے لیا

امبانیز کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو نعمان اعجاز نے آڑے ہاتھوں لے لیا


پاکستانی معروف سینیئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ امبانیز کی شادی پر تنقید کرنے والے آپ ہوتے کون ہیں؟، آپ کو اتنی فکر کیوں ہے؟

سوشل میڈیا پر بیٹھ کر امبانیز کی شادی پر تبصرے و تنقید کرنے والوں کو نعمان اعجاز نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں ایک بات سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ آپ امبانی کی شادی پر تنقید کرنے والے کون ہیں؟ خوشی ان کی، شادی ان کی، پیسہ ان کا، ہم اتنی دور بیٹھ کے ان کی خوشی اور پیسے پر تنقید کر رہے ہیں۔ آخر کیوں ؟

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو اتنی تکلیف یا فکر کیوں ہے، اگر آپ انہیں خوش نہیں دیکھ سکتے تو نظر انداز کیجئے، آپ کا احتجاج کرنا یا ان پر اپنی منفی رائے دینا فرض نہیں ہے۔ آرام سے رہیں اور دعا کریں کہ اللہ آپ کو بھی اس قابل بنائے۔

واضح رہے کہ ایشیا کی سب سے امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

مگر ان کی شادی کا سلسلہ رواں سال مارچ کے آغاز کے ساتھ شروع ہوا تھا جو شادی کے بعد بھی چل رہا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد لندن میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں