امبانیز کی شادی، مشی خان اور صبا فیصل آپس میں الجھ پڑیں

امبانیز کی شادی، مشی خان اور صبا فیصل آپس میں الجھ پڑیں


رواں سال مارچ کے آغاز کے ساتھ شروع ہونے والا بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تاہم اب انٹرنیٹ صارفین کی طرح پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان بھی اتنی طویل شادی دیکھ دیکھ کر بور ہوگئی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی حالیہ ویڈیو میں اپنے خیالات کا ظہار کیا اور مکیش امبانی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھ لیا کہ آخر یہ سلسلہ کب ختم ہوگا جبکہ دیگر لوگوں کی شادی بھی اسی عرصے میں شروع ہوئی تھی اور ختم ہوکر بھی زمانہ ہوگیا۔

مشی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہی تھا کہ ساتھی اداکارہ صبا فیصل بُرا مان گئیں، اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ان کی ویڈیو کو انسٹااسٹوی میں ری شیئر کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’جو لوگ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں انہیں ایسا کرنے دیں۔ وہ اپنی خوشیوں پر اپنا پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ ان کی خوشی میں آپ بھی خوش ہوں۔

امبانیز کی شادی، مشی خان اور صبا فیصل آپس میں الجھ پڑیں

صبا فیصل کا اس طرح جواب دینا مشی خان کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کرتے ہوئے انہیں کرارا جواب دے ڈالا۔

انہوں نے سینیئر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ میری پوسٹ میری مرضی، آپ کی پوسٹ پیڈ (payed) مرضی۔ آپ خوش رہیں، میری خوشی کی فکر نہ کریں۔

مشی خان نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جی جی میں لوگوں کی خوشیوں سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں، یہ میری اپنی سوچ ہے، کوئی معاوضے کے عوض تشہیر نہیں ہے، اس میں بہت بڑا فرق ہے۔ آپ بھی اس کا لطف اٹھائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں