امام الحق نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

امام الحق نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے سوشل میڈیا پر اہلیہ انمول محمود کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

امام الحق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر نئی پوسٹ  شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹر نے 3 تصاویر پر مبنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور زندگی چلتی رہتی ہے، میرے پہلو میں یہ حیرت انگیز خاتون ہر مشکل چیز کو آسان اور خوبصورت بنا دیتی ہے، میری چٹان اور میرا سہارا۔

امام الحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اس خوبصورت جوڑے کو خوش گوار موڈ میں  سیلفی کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ کرکٹ کے متوالوں کا امام الحق کی اس پوسٹ پر اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پتہ نہیں ٹیم کے کپتان بابر اعظم کس دن ایسی پوسٹس شیئر کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں